رسائی کے لنکس

پوپ کی نئے سال میں امن اور رواداری کی اپیل


پوپ بینی ڈِکٹ نےاپنے نئے سال کے روایتی پیغام میں دنیا کے کیتھولک لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ 2010 ء کے دوران امن اور رواداری پر عمل کریں۔
پوپ نے سینٹ پیٹر چوک میں عبادت کے اجتماع اور اُس کے بعد ویٹی کن سِٹی میں عقیدت مندوں کے ایک زیادہ بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دینا کے لوگ احترام کے مستحق ہیں ” چاہے اُن کی جلد کا رنگ، قومیت، زبان یا مذہب کچھ بھی ہو“۔

بینی ڈِکٹ نے کہا کہ چوں کہ دنیا کے شہروں میں تنّوع بڑھتا جارہا ہے اس لیے بچوں کو بہت چھوٹی عمر ہی میں روا داری سیکھنے چاہئیے۔

رومن کیتھولک کلیسا کے رہنما نے تشدّد اور جنگ کے خلاف بھی بات کی اور قدرتی ماحول سے آگاہی کے لیے اپیل کو دہرایا۔انہوں نے کہا کہ انسانوں کے لیے اُس احترام کو جو امن اور رواداری پر عمل کرنے سے پیدا ہوتا ہے، خطروں سے دوچار زمین کے قدرتی ماحول کے احترام کے ساتھ جوڑ دینا چاہئیے۔

XS
SM
MD
LG