رسائی کے لنکس

شمالی عراق میں دھماکہ: 15ہلاک


فوری طور پر اِس دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی، جو پیر کوشہر کے قریب ہونے والا تیسرا حملہ ہے۔ اِس سے قبل ہونے والے دو حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہوئے

بدھ کو شمالی عراق کے شہر بقوبہ میں ایک شیعہ مسجد کے نزدیک ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 15افراد ہلاک ہوگئے۔

عراقی عہدے داروں نے کہا ہے کہ دھماکے میں کم از کم 26افراد زخمی ہوئے، جِن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

خبررساں اداروں نے علاقے کے نام ظاہر کیے بغیر سرکاری عہدے داروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30تک ہو سکتی ہے۔

فوری طور پر اِس دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی، جو پیر کوشہر کے قریب ہونے والا تیسرا حملہ ہے۔ اِس سے قبل ہونے والے دو حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ بقوبہ، دیالا صوبے کا دارالحکومت ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ایک امریکی فوجی اُس وقت ہلاک ہوا جب اُس کی گاڑی دیالا صوبے میں سڑک پر نصب بم سے ٹکراگئی۔

دریں اثنا، بدھ کے روز عراق میں ایک اعلیٰ امریکی فوجی کمانڈر نے بتایا کہ شدت میں حالیہ تیزی کے باوجود ملک سے امریکی فوج کا انخلا دیے گئے نظام الاوقات کے عین مطابق ہے۔
جنرل رے اوڈیرنو نے کہا کہ اگست کے اواخر تک عراق میں اِس وقت تعینات 70000امریکی افواج میں سے 50000کی کمی واقع ہوجائےگی۔ واشنگٹن میں بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ 2011ء کے اواخر تک ملک سے امریکی افواج کا انخلا مکمل ہو جائے گا۔

XS
SM
MD
LG