رسائی کے لنکس

اسد کا نئی کابینہ سے حلف


ادھر، اقوام متحدہ نے شام کے تنازع کو ’ہمارے عہد کی انسانی ہمدردی کی نوعیت کی سب سے بڑی ہنگامی صورتِ حال‘ قرار دیا ہے

شام کی لڑائی میں ملوث، صدر بشار الاسد نے نئی کابینہ سے حلف لیا ہے، ایسے میں جب اُن کو ہٹائے جانے کے لیے باغی تین سال سے اُن کی حکومت کے خلاف لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سولہ جولائی کو مسٹر اسد نے سات سالہ میعاد کے لیے حلف لیا، جس سے قبل ہونے والے صدارتی انتخاب سے اُن کے اقتدار کو طول ملا۔

زیادہ تر بین الاقوامی برادری اور حزب مخالف نے اُن کو ملنے والے ووٹوں کو جھوٹ قرار دیا ہے، جو صرف حکومتی کنٹرول والے علاقے میں کیے گئے۔

اُنھوں نے کہا ہے کہ حکومت کی کامیابی کا دارومدار شفافیت کی مدد سے شہریوں کا اعتماد جیتنے پر ہے۔

اقوام متحدہ نے شام کے تنازع کو ’ہمارے عہد کی انسانی ہمدردی کی نوعیت کی سب سے بڑی ہنگامی صورتِ حال‘ قرار دیا ہے۔

شام کی خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک 30 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں، جب کہ 65 لاکھ بے گھر لوگ داخلی طور پر شام ہی میں اثر انداز ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG