رسائی کے لنکس

اوباما آسیان کےرہنماؤں کےاجلاس کی میزبانی کریں گے


وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں امریکی صدر براک اوباما نیویارک میں جنوب مشرق ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے رہنماؤں کے اجلاس کی میزبانی کریں گے۔

جمعے کوجاری ہونے والےایک بیان میں وائٹ ہاؤس نےاِس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ 24ستمبر کا اجلاس اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقد ہوگا۔

گذشتہ برس سنگاپور میں ہونے والے اجتماع کے بعد یہ دوسرا اجلاس ہے جِس میں امریکہ اور آسیان کے 10دیگر ممالک مل رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے بتایاہے کہ گذشتہ برس کے اجلاس کا نتیجہ متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر سمجھوتوں کی صورت میں سامنے آیا، جِس میں تجارت، توانائی اور سلامتی کے شعبے شامل ہیں۔

اِس میں کہا گیا ہے کہ صدر اوباما ایشیائی قائدین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ اِن معاملات میں پیش رفت کا تخمینہ لگایا جاسکے اور تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے طریقوں کی نشاندہی کی جاسکے۔

جنوب مشرق ایشیائی اقوام کی تنظیم کا قیام 1967ء میں عمل میں آیا۔ اِس کے موجودہ ارکان برونائی، برما، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، فلپین، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام ہیں۔

XS
SM
MD
LG