رسائی کے لنکس

آسٹریلیا کے دوسری اننگز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز


آسٹریلیا کے دوسری اننگز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز
آسٹریلیا کے دوسری اننگز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز

ایشز سیریز کے سلسلے میں ملبورن میں کھیلے جانے والے چوٹھے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 513 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

برطانوی بلے باز ٹراٹ قابل ذکر کھلاڑی رہے جنہوں نے 168 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔آسٹریلیا کی طرف سے سڈل نے چھ، جانسن اورہلفنہاس نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا اپنی دوسری اننگز کا آغاز بھی کچھ اچھا نہ کرسکا اور اب تک کے کھیل میں واٹسن 54 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز ہیں۔ انگلینڈ کی طرف سے برسنن نے تین، سوان اور اینڈرسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کو آسٹریلیا پر 246 رنز کی برتری ہے۔ پہلی اننگز میںآسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

ٹیسٹ سیریز ابھی تک ایک، ایک سے برابر ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

XS
SM
MD
LG