رسائی کے لنکس

اشفاق منگی بھی متحدہ چھوڑ کر ’پی ایس پی‘ میں شامل


پیر کی شام مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران اشفاق منگی نے کہا کہ وہ عوام سے معذرت چاہتے ہیں کہ ان کی خدمت نہیں کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سچ کا ساتھ دینے مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں

کراچی ... متحدہ قومی موومنٹ کے ایک اور سابق رکن صوبائی اسمبلی اشفاق منگی نے پیر کو ایم کیو ایم چھوڑ کر مصطفی کمال کی ’پاک سرزمین پارٹی‘ میں شامل ہوگئے ہیں۔ ساتھ ہی، انہوں نے متحدہ کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

پیر کی شام مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران اشفاق منگی نے کہا کہ وہ عوام سے معذرت چاہتے ہیں کہ ان کی خدمت نہیں کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سچ کا ساتھ دینے مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ’’ہم کسی سے اقتدار چھیننے نہیں آئے بلکہ لوگوں کو ’ٹارگٹ کلر‘ بنانے سے روکنے کے لیے آئے ہیں۔۔ وکٹیں گرنے کا سلسلہ رکنے والا نہیں۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ”مخالف جانب جو زیادہ زور سے باتیں کر رہا ہے وہ سب سے زیادہ ہم سے رابطے میں ہے۔“

اشفاق منگی کراچی کے حلقے پی ایس 127 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ پی ایس پی میں شامل ہونے والے وہ چوتھے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ اس سے قبل ڈاکٹر صغیر احمد، افتخار عالم اور بلقیس مختار بھی پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر چکی ہیں۔

اشفاق منگی متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے لئے اہم ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG