رسائی کے لنکس

ایشیا ہاکی چمپینز ٹرافی: پاکستان نے اومان کو ہرا دیا


فائل
فائل

جمعرات کو پہلے میچ میں پاکستان نے اومان کو تین کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے دی

پاکستان نے اومان کو آٹھ - تین سے شکست دے کر قطر میں کھیلے جانے والے ایشیا ہاکی چمپینز ٹرافی میں کھیل کا شاندار آغاز کیا ہے۔

شکیل عباسی نے 3، وقاص شریف نے 2گول اسکور کیے جب کہ عبدلعلیم، رضوان سینئر اور محمد عمران نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

دوحہ میں جاری اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، چین، عمان، ملائیشیا اور جاپان کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں اومان کو تین کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان اپنا اگلا میچ 21دسمبر کو چین کے خلاف کھیلے گا۔
XS
SM
MD
LG