رسائی کے لنکس

ایشیائی منڈیوں میں تیزی کا رجحان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایشیاء کی اسٹاک مارکیٹوں میں جمعہ کو ٹریڈنگ کے آغاز میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

ٹوکیو کا 'نکئی انڈیکس' آدھ فی صد اضافے کے ساتھ 9868 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ ہانک کانگ کا بازار حصص مقامی تعطیل کی وجہ سے آج بند رہا۔

تائی پے، ویلنگٹن اور منیلا میں بھی حصص کے کاروبار میں تیزی دیکھی گئی تاہم شنگھائی اور سڈنی کی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان رہا۔

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 80.60ین ہوگئی ہے۔

XS
SM
MD
LG