رسائی کے لنکس

ایشیائی طلبا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے خلاف درخواست مسترد


فائل فوٹو
فائل فوٹو

طلبا کا دعویٰ تھا کہ یونیورسٹی نسلی کوٹہ استعمال کرکے اعلیٰ نمبر لینے والے ایشیائی طالبعلموں کو داخلے سے محروم رکھتی ہے۔

امریکہ کے محکمہ تعلیم نے ایشیا تژاد امریکی طالب علموں کی ہارورڈ یونیورسٹی کے خلاف درخواست مسترد کر دی ہے۔ طلبا کا دعویٰ تھا کہ یونیورسٹی نسلی کوٹہ استعمال کرکے اعلیٰ نمبر لینے والے ایشیائی طالبعلموں کو داخلے سے محروم رکھتی ہے۔

محکمہ تعلیم کے شہری حقوق کے دفتر نے 60 سے زائد چینی، بھارتی، کوریائی اور پاکستانی تنظیموں کی جانب سے مئی میں جمع کرائی گئی درخواست مسترد کر دی۔

ان تنظیموں نے کہا ہے کہ وہ محکمہ تعلیم کے فیصلے سے ’’بہت مایوس‘‘ ہوئی ہیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم اس نتیجے پر پہنچا کہ ہارورڈ کی داخلہ پالیسیاں ’’وفاقی قانون سے مکمل طور پر مطابقت‘‘ رکھتی ہیں اور اس کا ’’ایشیا نژاد امریکی طلبا کو بھرتی کرنے اور داخلے دینے کا ٹھوس ریکارڈ موجود ہے۔‘‘

امریکہ کی ریاست میساچوسٹس میں واقعہ ہارورڈ یونیورسٹی دینا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے اور ہر سال اس میں تعلیم کے خواہشمند ہزاروں طلبا داخلے کی درخواستیں جمع کراتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG