رسائی کے لنکس

ایشین گیمز : پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے گولڈ میچ جیت لیا


ایشین گیمز : پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے گولڈ میچ جیت لیا

ایشین گیمز : پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے گولڈ میچ جیت لیا

چین کے شہر گوانگزو میں جاری ایشین گیمز میں جمعہ کوکرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 92رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے ندا راشد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 16رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور بعد ازاں 51رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں قابل ذکر کردار ادا کیا۔

پاکستانی ٹیم نے مقررہ ہدف15.4اوورز میں حاصل کرلیا۔

ایشین گیمز میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل پاکستانی کھلاڑی ووشو میں چاندی اور اسنوکر میں کانسی کا تمغہ حاصل کرچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG