رسائی کے لنکس

آسٹریلوی وزیرِ اعظم کا دورہِ انڈونیشیا


آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم ٹونی ایبٹ

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم ٹونی ایبٹ

مذاکرات کے ایجنڈے میں پناہ کے متلاشی افراد کے بارے میں ٹونی ایبٹ کی سخت حکمت عملی سر فہرست رہنے کی توقع ہے۔

آسٹریلیا کے نئے وزیرِ اعظم ٹونی ایبٹ پیر کو انڈونیشیا کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں مذاکرات کے ایجنڈے میں پناہ کے متلاشی افراد کے بارے میں اُن کی سخت حکمت عملی سر فہرست رہنے کی توقع ہے۔

مسٹر ایبٹ کی انڈونیشیا کے صدر سوسیلو بامبانگ یوڈویونو سے ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب انڈونیشیا کے علاقے مغربی جاوا کے ساحل کے نزدیک دو روز قبل کشتی ڈونبے سے پناہ کے متلاشی 29 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

آسٹریلیا کے راہنما نے رواں ماہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اُنھوں نے اپنی انتخابی مہم میں کشتیوں کو روکنے کا عزم کیا تھا جس کا مقصد پناہ کے متلاشی افراد کی کشتیوں کے ذریعے انڈونیشیا سے مسلسل آسٹریلیا آمد کے سلسلے کو بند کرنا تھا۔

نئی حکمت عملی کے تحت آسٹریلیا کی بحریہ کو ان کشتیوں کو ساحل پر پہنچنے سے روکنے اور اگر ممکن ہو تو انھیں واپس بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انڈونیشیا نے اس حکمت عملی پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ یہ اس کی خودمخاری کی خلاف ورزی ہے۔
XS
SM
MD
LG