رسائی کے لنکس

ایٹلانٹا: اینتھریکس سے متاثر ہونے کا خدشہ


فائل
فائل

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایٹلانٹا کی ایک لیباریٹری میں کام کرنے والے 86 کارکن، ’غیر ارادی‘ طور پر ’اینتھریکس‘ سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اِن کارکنوں کا معائنہ ہو رہا ہے، یا پھر اُنھیں ’اینٹی بایوٹکس‘ دی جا رہی ہیں

ایٹلانٹا میں قائم ’سینٹر فور ڈزیز کنٹرول اینڈ پریونشن‘ کے حوالے سے میڈیا رپورٹوں بتایا گیا ہے کہ اِس ادارے میں کام کرنے والے 86 کارکن، ’غیر ارادی‘ طور پر ’اینتھریکس‘ سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

یہ اطلاع دیتے ہوئے، خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اِن میں مزید وہ افراد بھی شامل ہوں گے، جو جمعرات کو کیے گئے اس اعلان سے قبل ادارے کے کارکنوں سے رابطے میں آئے ہوں گے۔

اِن اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ افراد اُس لمحے اُس علاقے میں موجود تھے، جس کے باعث اُن کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہو سکتا ہے۔


کارکنوں کا معائنہ ہو رہا ہے، یا پھر اُنھیں ’اینٹی بایوٹکس‘ دی جا رہی ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ’ماضی کے تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے، اینتھریکس سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت ہی کم ہے‘۔

جمعرات کی شام تک، ’اکیوپیشنل ہیلتھ کلینک‘ میں 54 ملازمین کی نشاندہی کی گئی، جو اینتھریکس سفوف کے عیاں ہونے کے معاملے کے وقت لیباریٹری کے اندر یا پھر اس کے احاطے میں موجود تھے۔
XS
SM
MD
LG