رسائی کے لنکس

شٹل ایٹلانٹس نے آخری مشن مکمل کرلیا


ایٹلانٹس
ایٹلانٹس

ایٹلانٹس کا یہ آخری مشن تھا جسے ناسا نے 25برسوں تک جاری رکھا

اپنا آخری مشن مکمل کرکےامریکی خلائی شٹل ایٹلانٹس زمین پر واپس آگئی ہے۔
خلائی شٹل اور اُس کے خلابازوں کا عملہ بحفاظت بدھ کی صبح سویرے فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر پر اتر گیا۔
زمین پر اترنے کے بعد مشن کا 12روزہ مشن اختتام کو پہنچا جِس دوران بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک سامان پہنچایا گیا، اور خلابازوں نے خلائی مرکز پرنئی بیٹریاں اور ڈش کی طرز کا اینٹینا نصب کیا۔
‘ایٹلانٹس’ کا یہ آخری مشن تھا جسے ناسا نے 25برسوں تک استعمال کیا۔
امریکی خلائی گاڑیوں کے اب صرف دو مشن باقی رہتے ہیں، جب کہ خلائی ادارہ اِس پروگرام کو ختم کرنے اور اِس سال کے اواخر تک شٹل فلیٹ کو ریٹائر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
شٹل ‘ایٹلانٹس’ نے خلا کی طرف 32مشن مکمل کیے جِس دوران اِس نے 18کروڑ کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

XS
SM
MD
LG