رسائی کے لنکس

اے ٹی پی ورلڈ ٹور: جوکووچ اور فیڈرر کا فائنل آج ہوگا


ایونٹ کا فائنل لندن کے 'او 2 ارینا' میں ہوگا اور فتح حاصل کرنے والا کھلاڑی 17 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم پائے گا۔

'اے ٹی پی ورلڈ ٹور' کا فائنل آج پیر کو دنیائے ٹینس کے دو ٹاپ کھلاڑیوں نوواک جوکوچ اور راجر فیڈرر کے درمیان لندن میں کھیلا جارہا ہے۔

سربیا کے جوکووچ اتوار کو کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں اپنے مدِ مقابل ارجنیٹیاکے جوان مارٹن ڈیل پوٹرو کو 6-4، 3-6، 2-6 سے ہرا کر فائنل میں پہنچے تھے۔

دوسرے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کا مقابلہ ایونٹ ٹائٹل کے لیے 'ہاٹ فیورٹ' قرار دیے جانے والے برطانیہ ہی کے اینڈی مرے سے تھا جنہیں سوئس کھلاڑی نے 6-7، 2-6 کے اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ مرے رواں برس 'یو ایس اوپن' جیت کر گزشتہ 76 برسوں میں گرینڈ سلیم جیتنے والے پہلے برطانوی چیمپئن بنے تھے۔

ریکارڈ 17 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے فیڈرر گزشتہ 11 برسوں میں آٹھویں بار 'اے ٹی پی ورلڈ ٹور' کا فائنل کھیلیں گے۔ وہ ماضی میں چھ بار ٹور فائنلز کا تاج اپنے سر سجا چکے ہیں لیکن اس بار ان کےاور اس ایونٹ کی ساتویں فتح کے درمیان 25 سالہ عالمی نمبر ایک جوکووچ حائل ہیں۔

ایونٹ کا فائنل لندن کے 'او 2 ارینا' میں ہوگا اور فتح حاصل کرنے والا کھلاڑی 17 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم پائے گا۔
XS
SM
MD
LG