رسائی کے لنکس

شام: بم دھماکے اور حملے میں کم ازکم 34 افراد ہلاک


القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ کی طرف سے ٹوئیڑ پر جاری کیے گئے ایک بیان میں گروپ نے دعویٰ کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے ائیرفورس انٹیلیجنس (کے دفتر) کو تباہ کر دیا ہے۔

شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ حلب شہر میں ایک انٹلیجنس کے دفتر پر بدھ کو ہونے والے حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے جن میں شام کی سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور باغی بھی شامل ہیں۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے ایئر فورس کی انٹلیجنس کی عمارت کے قریب ایک سرنگ میں ہونے والے دھماکے کے بعد یہ حملہ شروع ہوا۔

اس حملے میں کم ازکم 20 سرکاری فوجی اور 14 شدت پسند ہلاک ہوئے۔

القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ کی طرف سے ٹوئیڑ پر جاری کیے گئے ایک بیان میں گروپ نے دعویٰ کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے ائیرفورس انٹیلیجنس (کے دفتر) کو تباہ کر دیا ہے۔

حلب شہر سرکاری فوجوں اور ان باغی گروپوں کے درمیان تقسیم ہے جو صدر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے گزشتہ چار سال لڑائی کر رہے ہیں جس میں اب تک 200,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے نمائندے استافاں دی مستیورا حلب میں سرکاری فوجوں اور باغیوں کے درمیان عارضی جنگ بندی اور غیر جنگی علاقے کے قیام کی کوشوں میں مصروف ہیں۔

XS
SM
MD
LG