رسائی کے لنکس

پُرتشدد واقعات میں 800 عراقی ہلاک ہوئے: اقوام ِ متحدہ


ہلاک ہونے والے 804 عراقیوں میں سے اکثریت ان شہریوں کی تھی جنہیں عراق کی القاعدہ نے فائرنگ اور بم دھماکوں کی مختلف کارروائیوں میں نشانہ بنایا تھا۔

اقوام ِ متحدہ کی جانب سے اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست کے مہینے میں مختلف پرتشدد واقعات کے نتیجے میں عراق میں تقریباً 800 افراد ہلاک ہوئے۔

عراق میں پرتشدد واقعات کی حالیہ لہر 2008ء کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

ہلاک ہونے والے 804 عراقیوں میں سے اکثریت ان شہریوں کی تھی جنہیں عراق کی القاعدہ نے فائرنگ اور بم دھماکوں کی مختلف کارروائیوں میں نشانہ بنایا تھا۔ ان حملوں میں 2000 سے زائد لوگ زخمی ہوئے۔

اگست کے مہینے میں ہلاک ہونے والے عراقیوں کی تعداد اقوام ِ متحدہ ہی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ہلاک ہونے والے 1,057 عراقیوں سے نسبتاً کم تھی۔

عراق میں تشدد سے سب سے زیادہ ہلاکتیں 2006-07 میں ہوئی تھیں جب ہر ماہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریباً تین ہزار تک تھی۔
XS
SM
MD
LG