رسائی کے لنکس

’افریقی یونین‘ کی پچاسویں سالگرہ پر سمٹ کا انعقاد


اس سمٹ میں افریقی ممالک کے لیڈران اس عزم کے ساتھ شریک ہوں گے کہ افریقی ممالک کے مسائل کا حل باہمی اتحاد سے ڈھونڈا جائے۔ سمٹ کا باقاعدہ آغاز اتوار کو ہوگا۔

افریقی رہنما ہفتے کے روز ایتھوپیا کے دارالحکومت میں افریقی یونین کی پچاسویں سالگرہ کے موقعے پر ایک سمٹ کے لیے اکٹھے ہوئے۔ تنظیم سے منسلک لیڈروں نے اس موقعے پر ماضی کی کامیابیوں کو یاد کیا اور آگے بڑھنے کے لیے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔

ایتھوپیا کے وزیر ِ اعظم اور افریقی یونین کے چئیرمین ہیل ماریام ڈیسا لین نے اس موقعے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’یہ تاریخی موقع نہ صرف افریقہ کی آزادی اور اتحاد کے لیے ایک بڑا قدم ہے بلکہ یہ افریقہ کی جانب ہماری اجتماعی کاوشوں اور اس بات کا احساس بھی ہے کہ ہمیں افریقہ کو معاشرتی اور معاشی لحاظ سے مضبوط بنانا ہے۔‘

افریقی یونین کمیشن کی خاتون سربراہ کوسازانہ زُوما کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ یہ سمٹ افریقی ممالک کے اتحاد کی ایک خوبصورت مثال ہے۔ ان کے الفاظ، ’جب ہم افریقی ممالک کے مسائل اور ان کے حل کی بات کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہے کہ ہم ان مسائل کا مقابلہ اسی وقت کر سکتے ہیں جب ہم آپس میں متحد ہوں۔‘

افریقی یونین کی پچاسویں سالگرہ کے موقعے پر سمٹ کا باقاعدہ آغاز اتوار کو ہوگا۔
XS
SM
MD
LG