رسائی کے لنکس

صومالیہ میں مزید امن فوج تعینات کرنے کی منظوری


یوگنڈا میں افریقی یونین کا سربراہ اجلاس ختم ہوگیا ۔ اجلاس میں صومالیہ میں زیادہ فوج بھجوانے پرسمجھوتا طےپاگیا ہے جہاں اسلامی دہشت گردحکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

افریقی یونین کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں 2000مزید سپاہی تعینات کیے جائیں گے، تاکہ اُس کی امن فوج کی تعداد 8000تک پہنچ جائے۔

فوج میں اِس وقت یوگنڈا اور برونڈی کے فوجی شامل ہیں۔ لیکن افریقی یونین کے انتظامی سربراہ، یاں پنگ نے کہا کہ گنِّی کچھ فوجی بھیجنے پر تیار ہے۔

افریقی یونین کے رہنماؤں نے یوگنڈا کی ایک تجویز پر بھی غور کیا جس میں فورس کے اختیارات کو مضبوط کرنے کے لیے کہا گیا ہے تاکہ شدت پسندوں کے خلاف جارحانہ کاروائی کی جاسکے۔

الشباب کے صومالی اسلامی گروپ نے11جولائی کو یوگنڈا میں ہونے والے بم حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی جس میں ٹیلی ویژن پر عالمی کپ کے فائنل دیکھنے والے 76افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ حملے یوگنڈا کی طرف سے افریقی یونین کی امن فوج میں شریک ہونے کا بدلہ لینے کےلیے کیے گئے۔

XS
SM
MD
LG