رسائی کے لنکس

آنگ ساں سوچی واشنگٹن پہنچ گئیں، ہلری کلنٹن نے استقبال کیا


امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن (بائیں) اور برمی راہنما آنگ ساں سوچی
امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن (بائیں) اور برمی راہنما آنگ ساں سوچی

توقع کی جارہی ہے کہ وہ یہاں برما میں جمہوریت نظام کی جانب منتقلی کے عمل اور ملک کو درپیش چیلنجز پراپنی رائے ظاہر کریں گی۔

وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نےبرما کی جمہوریت پسند راہنما آنگ ساں سوچی کے امریکہ کے دورے کے آغاز پر واشنگٹن میں ان کا استقبال کیا۔

2010ء میں گھر پر اپنی نظربندی کے بعد ، سوچی پہلی بار امریکہ کے دورے پر آئی ہیں۔

منگل کو برما کی حزب اختلاف کی راہنما سے ملاقات کے بعد مز کلنٹن نے نامہ نگاروں سے کہا کہ آنگ ساں سوچی پر بڑی گرمجوشی اور جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

برمی راہنما پیرکے روز 17 روزہ دورے پر امریکہ پہنچی تھیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ وہ یہاں برما میں جمہوریت نظام کی جانب منتقلی کے عمل اور ملک کو درپیش چیلنجز پراپنی رائے ظاہر کریں گی۔

نوبیل انعام یافتہ راہنما منگل کی شام وائس آف امریکہ کا دورہ بھی کررہی ہیں۔

سوچی کا امریکی دورہ ایک ایسے وقت پر ہورہاہے جب برما کے صدر تھین سین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے نیویارک آرہے ہیں۔

امریکی صدر براک اوباما،برما کی پچھلی فوجی حکومت کے دور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث عائد کردہ پابندیوں میں مزید کئی ایک کو نرم کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

برما میں گذشتہ سال نئی حکومت کے قیام کے بعد سے، جس میں سویلین عمل دخل برائے نام ہے، جمہوری اصلاحات کے نتیجے میں کئی شعبوں میں بہتری آئی ہے۔
XS
SM
MD
LG