رسائی کے لنکس

آسٹریلیا میں لڑکی پر بم سے حملہ کرنے والا مشتبہ شخص امریکہ سے گرفتار


آسٹریلیا میں لڑکی پر بم سے حملہ کرنے والا مشتبہ شخص امریکہ سے گرفتار

آسٹریلیا میں لڑکی پر بم سے حملہ کرنے والا مشتبہ شخص امریکہ سے گرفتار

آسٹریلیا میں پولیس کا کہنا ہے کہ سڈنی میں ایک لڑکی پر نقلی بم سے حملہ کرنے کے واقعے سے تعلق رکھنے والے شخص کو امریکہ سے گرفتار کرلیا گیاہے۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے منگل کے روز کہا کہ پچاس سالہ شخص کو ایک روز قبل امریکی ریاست کینٹکی میں آسٹریلوی پولیس اور ایف بی آئی کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا۔

رواں ماہ کے اوائل میں سڈنی کے نواح میں واقع ایک گھر میں ایک شخص نے اٹھارہ سالہ میڈلین پُلور کی گردن کے ساتھ ایک ایسا آلہ نصب کردیا تھا جو بظاہر بم معلوم ہوتا تھا۔

پولیس کے مطابق اس شخص نے جانے سے پہلے وہاں ایک رقعہ چھوڑا تھالیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ اس میں کیا تحریر کیا گیا۔

پُلور نے تقریباً دس گھنٹے تک اس بم کے باعث خوف میں گزارے تاوقتیکہ بم ڈسپوزل کے اہلکاروں نے اس آلے سے لڑکی سے علیحدہ کیا۔ لڑکی کو کوئی زخم نہیں آئے اور بعد ازاں معلوم ہوا کہ بم نما آلے میں دھماکا خیز مواد موجود نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ گرفتار ہونے والے شخص کو امریکہ سے حوالگی کا کہے گی تاکہ اس پر آسٹریلیا میں مقدمہ چلایا جاسکے۔

XS
SM
MD
LG