رسائی کے لنکس

آسٹریلیا کی 231رنز سے فتح


آسٹریلیا کی 231رنز سے فتح
آسٹریلیا کی 231رنز سے فتح

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 231رنز سے ہرا کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز تین۔صفر سے جیت لی۔

میچ کے آخری دن میزبان ٹیم کے 438رنز کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 103رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی لیکن اس کا کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 206رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ خرم منظور77رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے سڈل،ہاؤرٹز نے تین، تین، واٹسن نے دو جب کہ بولنگر اور جانسن نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ کو مین آف دی میچ اور شین واٹسن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ ہوبارٹ ٹیسٹ میں فتح کے بعد آسٹریلیا کی یہ پاکستان کے خلاف 12ٹیسٹ میچوں میں مسلسل کامیابی ہے اور اس طرح اس نے کسی بھی ملک کے خلاف مسلسل فتح کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔ اس سے قبل سری لنکا کو یہ اعزاز حاصل ہے جس نے بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل 12ٹیسٹ میچ جیتے ہیں۔

ہوبارٹ ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 519رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 301رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ دوسری اننگز میں بھی میزبان ٹیم نے 219رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر ختم کردی تھی لیکن پاکستان کی پوری ٹیم 206رنز بنا سکی۔

XS
SM
MD
LG