رسائی کے لنکس

آسٹریلیا:گھر میں آتشزدگی سے بچوں سمیت 11ہلاک


آسٹریلیا:گھر میں آتشزدگی سے بچوں سمیت 11ہلاک

آسٹریلیا:گھر میں آتشزدگی سے بچوں سمیت 11ہلاک

آسٹریلیا کے مشرقی شہر برسبن کے قریب بدھ کی صبح ایک گھرمیں آتشزدگی سے بچوں سمیت 11افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوگان نامی قصبے میں واقع اس گھر میں 14افراد موجود تھے جن میں سے تین بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے تاہم انھیں بھی معمولی زخم آئے ہیں۔

کوئنزلینڈ کی وزیراعظم اینا بلیگ نے کہا ہے کہ آتشزدگی میں ایک شخص کی بیوی اور پانچ بچے ہلاک ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں کا تعلق دو ایسے خاندانوں سے تھا جو ٹونگا اور ساموا جزائر سے آکر آباد ہوئے تھے۔

آتشزدگی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم ہمسائیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے گھر میں آگ بھڑکنے سے پہلے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی تھی۔

XS
SM
MD
LG