رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: آتشزدگی کی ایک وجہ فوجی مشقیں


سڈنی کے جنوب میں واقع شہر لیتھگو میں آتشزدگی سے تقریباً 47 ہزار ہیکٹر رقبہ متاثر ہوا جس کی لپیٹ میں آکر درجنوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

آسٹریلیا میں حکام نے کہا ہے کہ ملک کی گنجان آباد ریاست کے جنگل میں بھڑکنے والی آگ معمول کی فوجی مشقوں کی وجہ سے لگی۔

تفتیش کاروں نے بتایا کہ فوج کی طرف سے مشقوں کے دوران گولہ باری سے قریبی جنگل میں آگ بھڑک اٹھی۔

سڈنی کے جنوب میں واقع شہر لیتھگو میں آتشزدگی سے تقریباً 47 ہزار ہیکٹر رقبہ متاثر ہوا جس کی لپیٹ میں آکر درجنوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

قریبی علاقے بلیو ماؤنٹینز کے میئر نے امید کا اظہار کیا تھا کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔

’’میں یقیناً کسی پکڑ دھکڑ کے لیے نہیں نکلا لیکن میرے خیال میں ہمیں یہ علم ضرور ہونا چاہیے کہ یہ سب کیسے ہوا تاکہ آئندہ واقعات سے بچنے کا لیے اقدامات کیے جاسکیں۔‘‘

گو کہ مختلف مقامات پر لگی آگ پر کسی حد تک قابو لیا گیا ہے لیکن اب بھی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں لگ بھگ 60 سے زائد مقامات ایسے ہیں جہاں لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے اواخر میں لگنے والی اس آگ سے 200 سے زائد گھر تباہ اور ایک شخص ہلاک ہوچکا ہے۔
XS
SM
MD
LG