رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: پولیس کے 'گرین پیس' کے دفاتر پر چھاپے


آسٹریلیا: پولیس کے 'گرین پیس' کے دفاتر پر چھاپے
آسٹریلیا: پولیس کے 'گرین پیس' کے دفاتر پر چھاپے

ماحولیاتی آلودگی کے خلاف سرگرم تنظیم 'گرین پیس' کے تین ارکان کی جانب سے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ گندم کی تجرباتی فصل کو تباہ کرنے کے اقدام کے بعد آسٹریلیا کی پولیس نے تنظیم کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔

تنظیم کے رضاکاروں نے گزشتہ ہفتے سائنسی تحقیق کے اعلیٰ ترین آسٹریلوی ادارے کے کینبرا میں واقع کھیت میں گھس کر آزمائشی بنیادوں پر کاشت کی گئی گندم کی فصل کاٹ ڈالی تھی۔

جمعرات کو 'گرین پیس' کے کارکنوں سے منسوب یہ بیان بھی سامنے آیا ہے کہ ان کی جانب سے پولیس کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کیا جارہا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تنظیم کے رضاکاروں کی کارروائی سے ان کی مہینوں کی محنت اکارت گئی ہے جس کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ آیا جینیاتی تبدیلیوں کی حامل گندم خون میں گلوکوز کی مقدار میں اضافہ اور کولیسٹرول میں کمی کرکے انسانی صحت کو فائدہ پہنچا سکتی ہے یا نہیں۔

تاہم 'گرین پِیس' کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان کی سرگرمی کا مقصد تحقیق سے لاحق "سنگین خطرات" کی جانب توجہ مبذول کرانا تھا۔ تنظیم نے اس ضمن میں منصوبے کے متعلق حکومتی خاموشی کی بھی نشاندہی کی جس کے تحت جلد ہی نئی گندم کے انسانوں پر تجربات کا آغاز کیاجانا تھا۔

XS
SM
MD
LG