رسائی کے لنکس

آزاد امیدوار وزیراعظم گیلارڈ کے حق میں


آسٹریلیا میں دو ہفتوں سے جاری سیاسی بے یقینی کا منگل کو اس وقت خاتمہ ہوگیا جب تین کامیاب آزاد امیدواروں میں سے دو نے وزیراعظم جولیا گیلارڈ کی حمایت کا اعلان کیا۔

آزاد امیدواروں ٹونی ونڈسر اور راب اوک شاٹ نے لیبر پارٹی کی حمایت کی جب کہ قبل ازیں منگل کو تیسرے آزاد امیدوار باب کاٹر نے حزب اختلاف کی قدامت پسند لبرل پارٹی کو اپنی حمایت کا یقین دلایا تھا۔

ونڈسر اور اوک شاٹ کی حمایت کے بعد لیبر پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے ایوان میں 76ممبران کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔ گذشتہ ہفتے ایک اور آزاد امیدوار اینڈریو وِلکی نے بھی وزیراعظم گیلارڈ کی حمایت کی تھی۔

آسٹریلیا میں 21اگست کو ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں 1940ء کے بعد پہلی بار کسی بھی ایک جماعت کو واضح برتری حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

XS
SM
MD
LG