رسائی کے لنکس

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: بھارت کو جیت کے لیے 334 رنز درکار


ایڈیلیڈ ٹیسٹ: بھارت کو جیت کے لیے 334 رنز درکار
ایڈیلیڈ ٹیسٹ: بھارت کو جیت کے لیے 334 رنز درکار

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 167 رنز پانچ کھلاڑی آوٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 500 رنز کا ہدف دیا۔

میچ کے چوتھے روز بھارت نے کھیل ختم ہونے تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ میچ جیتنے کے لیے اسے مزید 334 رنز درکار ہیں جبکہ میچ کا ایک دن اور ٹیم کی چار وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

میچ کے تیسرے روز بھارت کی پوری ٹیم میزبان ٹیم کے اسکور 604 کے جواب میں 272 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

مہمان ٹیم کے ویرات کوہلی 116 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے اور ان کی پراعتماد بیٹنگ کی بدولت ٹیم فالوآن سے بچ سکی۔ ٹیم کے دیگر بیٹسمین کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

آسٹریلیا کے سڈل نے پانچ، ہلفنہاس نے تین، ہیرس اور لیون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 604 رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب اسے مخالف ٹیم پر 382 رنز کی برتری حاصل ہے۔

چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو پہلے ہی تین، صفر سے برتری حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG