رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: انڈونیشیا میں منشیات کے الزام میں گرفتار لڑکے کی رہائی کی کوششیں


آسٹریلیا: انڈونیشیا میں منشیات کے الزام میں گرفتار لڑکے کی رہائی کی کوششیں
آسٹریلیا: انڈونیشیا میں منشیات کے الزام میں گرفتار لڑکے کی رہائی کی کوششیں

آسٹریلیا کے عہدے داروں نے کہاہے کہ وہ انڈونیشیا میں منشیات کے الزام میں گرفتار ہونے والے 14 سالہ لڑکے کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

لڑکے نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس نے نشہ آور دوا ایک ایسے شخص سے خریدی تھی جس نے اس سے کہا تھا کہ وہ دن بھر سے بھوکا ہے اور اسے رقم کی ضرورت ہے۔

زیر حراست لڑکا منگل سے انڈونیشیا کے ایک تقریحی جزیرے بالی میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹرز میں موجود ہے۔

آسٹریلیا کی وزیر اعظم جولیا گلارڈ نے جمعے کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے کو دوسرے قیدیوں سے الگ رکھا جارہا ہے۔

وزیر خارجہ کیون رڈ نے کہا ہے کہ وہ لڑکے کو اپنے گھر واپس لانے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال میں لارہے ہیں۔

اگر مقدمہ چلا تو لڑکے کو انڈونیشیا میں طویل عرصے تک جیل میں قید کی سزا کاٹنا پڑسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG