رسائی کے لنکس

آسٹریلیا اور ملائیشیا کے درمیان پناہ گرینوں کے تبادلے کا معاہدہ


آسٹریلیا اور ملائیشیا کے درمیان پناہ گرینوں کے تبادلے کا معاہدہ
آسٹریلیا اور ملائیشیا کے درمیان پناہ گرینوں کے تبادلے کا معاہدہ

ملائیشیا اور آسٹریلیا نے پیر کو ایک متنازع معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت پناہ کے متلاشی 800 افراد کو جنوب مشرقی ریاست بھیجنے کے بدلے میں آسٹریلیا 4,000 اندراج شدہ پناہ گرینوں کو دوبارہ آباد کرے گا۔

ملائیشا کے وزیر داخلہ حِشام الدین حسین اور آسٹریلیا کے امیگریشن کے وزیر کرس بوون نے کوالالمپور کے ایک ہوٹل میں اس معاہدے پر دستخط کیے، جب کہ حقوق انسانی کے لیے سرگرم کارکنوں کے ایک چھوٹے گروپ نے عمارت کے باہر اس پیش رفت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

یہ معاہدہ کینبرا کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک علاقائی حل تلاش کرنا ہے۔

حقوق انسانی کی تنظیموں نے اس معاہدے کی مخالفت کی ہے کیوں کہ ملائیشا نے اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں سے متعلق قرار داد کے علاوہ تشدد کے خلاف قراد پر بھی تاحال دستخط نہیں کیے ہیں۔

کارکنوں کو خدشہ ہے کہ پناہ کے متلاشی افراد کو اپنی حیثیت کے تعین کے لیے طویل انتظار کرنا پڑ سکتا ہے جب کہ وہ غیر انسانی حالات کے علاوہ چھڑیوں سے تشدد کا نشانہ بھی بن سکتے ہیں۔

آسٹریلیا ایک طویل عرصے سے پسماندہ، خصوصاً جنگ سے تباہ حال ممالک مثلاً سری لنکا، ایران اور عراق کے باشندوں کی منزل رہا ہے جو یہاں پہنچنے کے لیے ملائیشیا اور انڈونیشیا کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔

آسٹریلیا میں اس وقت 6,000 سے زائد پناہ کے متلاشی افراد زیر حراست ہیں۔

XS
SM
MD
LG