رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: 11 افراد کے قتل کا اعتراف جرم


فائل فوٹو

فائل فوٹو

سینتیس سالہ راجر ڈین نے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے کے مقدمے کی پیر کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران اعتراف جرم کیا۔

آسٹریلیا میں ایک نرس نے ملک کے ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگا کر گیارہ معمر افراد کو قتل کرنے کا اعتراف جرم کر لیا ہے۔

سینتیس سالہ راجر ڈین نے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے کے مقدمے کی پیر کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران اعتراف جرم کیا۔

کواکرز ہل نرسنگ ہوم میں 2011ء میں آگ لگی تھی جس میں 11 معمر افراد ہلاک اور آٹھ جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔

امدادی کارکنوں نے نرسنگ ہوم میں موجود دیگر درجنوں افراد کو وہاں سے نکال لیا تھا۔

راجر اس وقت نرسنگ ہوم میں تھے جب عمارت میں آگ لگی تھی۔ وہ اس سے قبل نرسنگ ہوم سے ادویات چرانے کا اعتراف کر چکے ہیں۔

راجر ڈین کو سزا بعد میں سنائی جائے گی۔
XS
SM
MD
LG