رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: چاقووں کے وار سے پاکستانی نوجوان قتل


یہ واقعہ جمعے کے روز ایک پیٹرول پمپ پر پیش آیا۔ تفصیل کے مطابق، دو لڑکے جن کی عمریں 15 سے 16 برس تھیں، مبینہ طور پر ذیشان اکبر پر چاقو سے متعدد وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا

آسٹریلیا کے شہر، کیونبیان میں واقع ایک پیٹرول اسٹیشن پر چاقو زنی کی ایک واردات میں ایک شخص ہلاک ہوا جن کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے، جن کی عمر 29 برس تھی، اور نام ذیشان اکبر تھا۔

اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقع جمعے کے روز پیش آیا، جس کی انسداد دہشت گردی سے وابستہ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس ذرائع نے ابلاغ عام کے اداروں کو بتایا ہے کہ ’’جرم کا یہ ایک انتہائی دہشت ناک واقعہ تھا‘‘۔

تفصیل کے مطابق، دو لڑکے جن کی عمریں 15 سے 16 برس تھی، اُنھوں نے مبینہ طور پر ذیشان اکبر پر چاقو سے متعدد وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے اس شبہے کا اظہار کیا ہے کہ حملہ آور لڑکوں کا تعلق اُسی شہر سے تھا، جہاں یہ پیٹرول پمپ واقع ہے۔ اُسی دوران، حملہ آوروں نے دوسرے فرد کو پیٹ میں چاقو گھونپ دیا، تیسرے کو ایک ٹائر مار کر زخمی کیا جب کہ چوتھے کو بیئر کی بوتل دے ماری۔

تاہم، نیو ساؤتھ ویلز سے تعلق رکھنے والی پولیس نے آسٹریلیا کے دارالحکومت کے علاقے میں ملزمان کا پیچھا کیا، اور دو نوجوانوں کو پکڑ لیا۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG