رسائی کے لنکس

نومنتخب آسٹریلوی وزیراعظم کے لیے ’’ذمہ داریوں کا غیر معمولی بوجھ‘‘


نومنتخب وزیراعظم ایبٹ

نومنتخب وزیراعظم ایبٹ

مسٹر ایبٹ کی جماعت اور ان کے اتحادیوں نے ہفتہ کو ہونے والے عام انتخابات میں چھ سال سے ملک کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کو بھارتی اکثریت سے شکست دی۔

آسٹریلیا کے نو منتخب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے کام کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ٹونی ایبٹ نے اتوار کو اپنے دن کا آغاز سائیکل پر سواری سے کیا۔ نومنتخب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ دن کا بقیہ حصہ سینیئر سرکاری افسران سے بریفنگ لینے میں گزاریں گے۔

مسٹر ایبٹ کی جماعت اور ان کے اتحادیوں نے ہفتہ کو ہونے والے عام انتخابات میں چھ سال سے ملک کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کو بھارتی اکثریت سے شکست دی۔

ایک آسٹریلوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں مسٹر ایبٹ کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ کے لیے سب سے اہم دو ترجیحات ہوں گی، ’’ کاربن کے اخراج پر ٹیکس سے نجات اور پناہ کے متلاشیوں کی کشتیوں کو روکنا۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ اس نئے عہدے کے ساتھ ان پر ’’ ذمہ داریوں کا ایک غیر معمولی بوجھ‘‘ بھی ہے۔ ان کے بقول آسٹریلیا کا رہنما بننے کے لیے وہ اپنی ’’ پوری زندگی‘‘ تیاری کرتے رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG