رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، چار امریکیوں سمیت پانچ افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

طیارے کے پائلٹ کا نام میکس کوارٹرمین بتایا گیا ہے جو کہ اسی نجی فضائی کمپنی کے مالک تھے جس کا یہ طیارہ تھا۔

آسٹریلیا میں منگل کو ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس پر سوار تمام پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مرنے والوں میں چار امریکی سیاح اور طیارے کا پائلٹ شامل ہیں۔

حکام کے مطابق میلبورن کے ہوائی اڈے سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد یہ طیارہ مضافاتی علاقے ایسنڈون میں ایک عمارت سے جا ٹکرایا۔

یہ عمارت ایک فیکٹری کی مصنوعات کا اسٹور تھی اور بند تھی جس کی وجہ سے حادثے کے باعث زمین پر کوئی شخص ہلاک و زخمی نہیں ہوا۔

بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے 45 منٹ بعد اس اسٹور نے معمول کے مطابق کھلنا تھا۔

کینبرا میں امریکی سفارتخانے نے ایک بیان میں مرنے والے امریکی شہریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر لواحقین کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

طیارے کے پائلٹ کا نام میکس کوارٹرمین بتایا گیا ہے جو کہ اسی نجی فضائی کمپنی کے مالک تھے جس کا یہ طیارہ تھا۔

اس طیارے کی منزل میلبورن سے 255 کلومیٹر دور جنوب میں واقع کنگ آئی لینڈ تھا۔

پولیس کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے حادثے سے کچھ دیر قبل کنٹرول ٹاور کو بتایا تھا کہ انجن میں خرابی پیدا ہو گئی ہے۔

طیارے کے عمارت سے ٹکرانے کے بعد یہاں آگ بھڑک اٹھی اور واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور آگ بجھانے والا عملہ یہاں پہنچ گیا اور آگ پر قابو کے لیے کوششیں شروع کیں۔

XS
SM
MD
LG