رسائی کے لنکس

ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے آسڑیلیا کو ہرا دیا


ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے ہرا کر سیریز دو، صفر سے جیت لی۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے ہرا کر سیریز دو، صفر سے جیت لی۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 161 رنز بنائے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے بلے باز جے وردنے نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

آسٹریلیا نے جب اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کے دو کھلاڑی صرف 20 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو کر پویلین واپس چلے گئے۔ میچ کے دسویں اوور میں بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا۔

جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو کھیل کے نئے رول ’ڈک ورتھ لیوس رول‘ کے تحت آسٹریلیا کو مقررہ 15 اوورز میں 122 رنز کا ہدف ملا۔ آخری لمحات میں میچ انتہائی سنسنی خیز ہو گیا جب آسٹریلیا کو آخری بال پر چار رنز درکار تھے جو آل راؤنڈر میکس ویل نہ بنا سکے۔

سری لنکا کے باؤلر پریرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی کی حالیہ رینکنگ کے مطابق سری لنکا اس میچ کو جیتنے کے بعد پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔
XS
SM
MD
LG