رسائی کے لنکس

آسٹریلیا کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ


آسٹریلوی ٹیم جیت کے بعد ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو

آسٹریلوی ٹیم جیت کے بعد ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو

آسٹریلیا کے جیکسن برڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انھوں نے میچ میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

آسٹریلیا نے اتوار کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی۔

میچ کے چوتھے روز پوری مہمان ٹیم 278 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 141 رنز کا ہدف ملا۔

آسٹریلیا کی جانب سے جیکسن برڈ اور مچل جانسن نے تین تین جبکہ مچل سٹیرک، پیٹر سڈل اور نیتھن لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا نے 141 رنز کا ہدف 42.5 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیرتھ نے تین جبکہ تلکارتنے دلشان اور سرنگا لیکمل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کی ٹیم اس ٹیسٹ میچ سیریز میں ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی۔

آسٹریلیا کے جیکسن برڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انھوں نے میچ میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ سیریز کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز مائیکل کلارک کے حصے میں آیا۔
XS
SM
MD
LG