رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: معدنی کان ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

  • ب

آسٹریلیا کی نئی حکومت نے خام لوہے اور کوئلے پر نافذ تیس فیصد ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت نے یہ فیصلہ اپنے حلیف اراکین پارلیمنٹ کی حمایت قائم رکھنے کے لیے کیا ہے۔

لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی جولیا گیلارڈ گذشتہ ہفتے دوسری مدت کے لیے بطور آسٹریلوی وزیراعظم نامزد ہوئی تھیں لیکن اُنھیں اس عہدے پر برقرار رہنے کے لیے تین آزا د اور ایک دوسرے رکن پارلیمنٹ کی حمایت درکار ہے۔

کان کنی پر ٹیکس کا مسودہ 2011ء کے اوائل میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ لیکن اراکین پارلیمنٹ میں اختلاف رائے کی وجہ سے اب بھی اس معاملے پربے یقینی پائی جاتی ہے، کچھ اراکین کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے دائرے میں مزید کانوں کو شامل کیا جائے جب کہ بعض کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مزید بحث کرنے کی ضرور ت ہے۔

جولیا گیلارڈ اور اُن کی کابینہ نے منگل کو باضابطہ طور پر اپنا عہدہ سنبھالا۔ گیلارڈ کی حکومت کے لیے پہلا امتحان 28 ستمبر کو ہوگا جب نئی منتخب پارلیمنٹ کا پہلااجلاس ہوگا اور اُنھیں اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔

XS
SM
MD
LG