رسائی کے لنکس

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم ووگز نے 112 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 17 رنز سے شکست دے کر سیریز پانچ، صفر سے جیت لی۔

اتوار کو میلبورن میں کھیلے جانے والے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے۔ ایڈم ووگز نے 112 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آغاز ہی میں پاول کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جب اس کا مجموعی اسکور صرف سات تھا۔ جانسن چارلز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 100 رنز بنائے اور مجموعی اسکور کو 182 تک پہنچا دیا۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہو کر پویلین جاتے رہے اور پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 257 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کلنٹ مک کے اور جانسن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایڈم ووگز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اس دورے کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ برسبین میں 13 فروری کو کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG