رسائی کے لنکس

آسٹریلیا کے لڑاکا فوجیوں کا افغانستان سے انخلاء مکمل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کے صوبہ قندھار اور کابل میں آسٹریلیا کے چارسو غیر لڑاکا فوجی موجود رہیں گے جن کا کام افغان فورسز کی تربیت ہو گا۔

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی اتحادی افواج میں شامل آسٹریلیا کے فوجیوں کا اس ملک سے انخلاء مکمل ہو گیا ہے۔

اس بات کا اعلان آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے پیر کو کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ افغانستان کا جنوبی صوبہ ازرگان جہاں آسٹریلیا کی فورسز نے افغان فوج اور پولیس کے اہلکاروں کو تربیت دی اب حالات میں ’نمایاں‘ تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔

ٹونی ایبٹ نے کہا کہ ’’یہ جنگ اب ختم ہو رہی ہے، نا تو فتح کے ساتھ اور نا ہی شکست کے ساتھ لیکن اس اُمید کے ساتھ افغانستان اور خاص طور پر ازرگان ایک بہتر جگہ ہے جہاں ہماری موجودگی رہی۔‘‘

آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں اُن کے ملک کے چالیس فوجی ہلاک ہوئے جنہیں اُنھوں نے زبردست خراج تحسین پیش کیا، افغانستان میں آسٹریلیا کے 1,550 فوجی تعینات رہے۔

افغانستان کے صوبہ قندھار اور کابل میں آسٹریلیا کے چارسو غیر لڑاکا فوجی موجود رہیں گے جن کا کام افغان فورسز کی تربیت ہو گا۔

2014ء کے اختتام تک نیٹو افواج نے افغانستان سے انخلاءکا اعلان کر رکھا ہے۔
XS
SM
MD
LG