رسائی کے لنکس

انگلینڈ کو تیسرے میچ میں شکست،ایشز آسٹریلیا کے نام


منگل کو پرتھ میں کھیلنے جارہے میچ کے آخری روز انگلینڈ کی ٹیم 503 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 353 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں آسٹریلیا نے یہ میچ 150 رنز سے جیت لیا۔

آسٹریلیا نے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بھی انگلینڈ کو شکست دے کر ایشز سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

منگل کو پرتھ میں کھیلنے جارہے میچ کے آخری روز انگلینڈ کی ٹیم 503 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 353 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں آسٹریلیا نے یہ میچ 150 رنز سے جیت لیا۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز کی خاص بات بن اسٹوکس کے 120 رنز تھے لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو روایتی حریف پر سبقت دلانے میں ناکام رہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 385 رنز بنائے تھے جس میں اسمتھ کے 111 رنز بھی شامل تھے۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 251 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم نے دوسری اننگز 369 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اس اننگز میں وارنر نے 112 اور واٹسن نے 103 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی طرف سے جانسن مجموعی طور پر چھ وکٹیں لے کر کامیاب باؤلر رہے جب کہ اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل کھیلے گئے سیریز کے میچوں میں آسٹریلیا نے پہلا میچ 218 رنز جب کہ دوسرا 381 رنز سے جیتا تھا۔

سیریز کا چوتھا میچ 26 دسمبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG