رسائی کے لنکس

پہلا ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 48 رنز سے ہرا دیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کے اسپنر نیتھن لوائن نے میچ میں مجموعی طور پر بارہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور میچ کے بہترہن کھلاڑی قرار پائے۔

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں میزبان ملک نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 48 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔

ہفتہ کو میچ کے آخری دن 364 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 315 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں 517 رنز سات کھلاڑی آوٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وانرر 145 کپتان مائیکل کلارک 128 اور اسمتھ نے 162 رنز بنائے۔

جواب میں بھارت کے کپتان ورات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، وہ 115 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 444 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 290 رنز پانچ کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے لگاتار دوسری سنچری بنائی اور وہ 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسری اننگز میں بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور اسے 16 رنز پر اوپنر شیکھر دھوون کی وکٹ کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔

مہمان ٹیم بھارت کی دوسری اننگز کی خاص بات ورات کوہلی کی عمدہ بلے بازی تھی۔ وہ 141 رنز بنا کر لوائن کی گیند پر مچل مارش کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے نیتھن لوائن نے دوسری اننگز میں تباہ کن بولنگ کی انھوں نے سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

لوائن نے میچ میں مجموعی طور پر بارہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور میچ کے بہترہن کھلاڑی قرار پائے۔

چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 17 دسمبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG