رسائی کے لنکس

آسٹریلیا نے ہاکی ورلڈ کپ جیت لیا


آسٹریلیا نے نئی دہلی میں کھیلے جانے والے ہاکی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپیئن جرمنی کو ہرا کر 24 سال کے وقفے کے بعد ورلڈ کپ دوبارہ جیت لیا ہے۔

آسٹریلیا کے ایڈورڈ اوکنڈن نے چھٹے منٹ ہی میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، تاہم جرمنی نے دوسرے ہاف کے شروع میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ میچ کے 59 ویں منٹ میں لوک ڈورنر نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ہاکی کے سب سے بڑے عالمی مقابلے کا تاج آسٹریلیا کے سر پر پہنا دیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے 1986ء میں ہاکی کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔

اس سے قبل ہالینڈ نے انگلینڈ کو تین کے مقابلے پر چار گول سے ہرا کر کانسی کا تمغا حاصل کیا۔ ولندیزی ٹیم کی طرف سے روجیر ہوف مین نے میچ ختم ہونے سے تین منٹ پہلے گول کر اپنی ٹیم کو تیسرے پوزیشن دلوا دی۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے اور ٹیم آخری نمبر پر آئی ہے۔

XS
SM
MD
LG