رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے حق اورمخالفت میں مظاہرے


آسڑیلیا میں پناہ گزینوں کے حق میں مظاہرہ۔ اکتوبر 2016

آسڑیلیا میں پناہ گزینوں کے حق میں مظاہرہ۔ اکتوبر 2016

ہفتے کے روز آسٹریلیا میں میلبورن کےمضافات میں کئی سو لوگوں نے علاقے میں پناہ گزینوں کو رکھنے کی ایک تجویز کے حق اور اس کی مخالفت میں جلوس نکالے ۔

آسٹریلیا میں قدامت پسند حکومت کی جانب سے کشتیوں کے ذریعے آسٹریلیا پہنچنے کی کوشش کرنے والے پناہ کے متلاشیوں پر ،مستقل پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکومتی منصوبوں کے اعلان کے بعد پناہ کی غرض سے ملک میں غیر قانونی طریقوں سے داخل ہونے والوں کے خلاف سخت پالیسی پر سیاسی بحث حال ہی میں زور پکڑ چکی ہے ۔

کشتیوں کے ذریعے آسڑیلیا کے ساحلی علاقوں پر اترنے کی کوشش کرنے والے سینکڑوں پناہ گزین سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG