رسائی کے لنکس

ٹیکساس جیل میں قید عورت نے خودکشی کی: پوسٹ مارٹم رپورٹ


سینڈرا بلینڈ کی قید کے وقت لی جانے والی تصویر
سینڈرا بلینڈ کی قید کے وقت لی جانے والی تصویر

بلینڈ کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ وہ بالکل شکستہ دل نہیں تھی اور اس یونیورسٹی میں ملازمت کے لیے پرجوش تھی جہاں سے اس نے تعلیم حاصل کی تھی۔

امریکہ میں ٹیکساس کی جیل میں پھندے سے لٹک کر ہلاک ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس کے جسم پر موجود زخم خودکشی کی تصدیق کرتی ہیں۔

28 سالہ سینڈرا بلینڈ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا۔

والر کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر وارن ڈیپرام نے پوست مارٹم کی تفصیلات جاری کیں اور تصویریں بھی دکھائیں کہ بلینڈ کے جسم پر نشانات سے ہاتھاپائی کی تصدیق نہیں ہوتی جس سے یہ اخذ کیا جا سکے کہ اسے قتل کیا گیا۔

اس سے قبل، والر کاؤنٹی میں شیرف کے دفتر نے فیس بک پر سینڈرا بلینڈ کی گرفتاری کے وقت پُر کیا جانے والا فارم شائع کیا تھا۔ فارم میں ایک سوال ہے: ’’کیا آپ نے کبھی اپنے آپ کو مارنے کے بارے میں سوچا ہے؟‘‘ اس کا جواب ’’ہاں‘‘ میں دیا گیا تھا۔

فارم پر دیگر سوالات کچھ اس طرح سے تھے:

’’کیا آپ نے کبھی خود کشی کی کوشش کی؟‘‘ ’’ہاں۔‘‘

’’کب؟‘‘ ’’2014 میں۔‘‘

’’کیوں؟‘‘ ’’میرا بچہ مر گیا تھا۔‘‘

بلینڈ کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ وہ بالکل شکستہ دل نہیں تھی اور اس یونیورسٹی میں ملازمت کے لیے پرجوش تھی جہاں سے اس نے تعلیم حاصل کی تھی۔

بلینڈ کو ٹیکساس کے ڈیپارٹمنٹ آف سیفٹی کے ایک اہلکار نے دس جولائی کو لین تبدیل کرنے کا سگنل نہ دینے پر روکا تھا۔ اس کے نتیجے میں ہونے والی تلخ کلامی کے بعد اسے افسر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اس کے تین دن بعد وہ جیل کے کمرے میں مردہ پائی گئی۔

بلینڈ کے اہل خانہ، دوستوں اور سوشل میڈیا پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے واقعات کی ترتیب پر بے یقینی اور غصے کا اظہار کیا ہے، خصوصاً ایک وڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد جس میں بلینڈ اور اسے روکنے والے اہلکار برائن اینسنیا کے درمیان ہونے والی بات چیت کو دیکھا جا سکتا ہے۔

وڈیو میں اینسنیا کو یہ مشاہدہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے کہ بلینڈ ’’خفا‘‘ ہے جس پر وہ اسے اپنا سگریٹ بند کرنے کو کہتا ہے۔ جب بلینڈ نے احتجاج کیا کہ ’’میں اپنی کار میں ہوں، مجھے اپنا سگریٹ بند کرنے کا کیوں کہہ رہے ہو؟‘‘ تو اس پر اینسنیا نے اسے گاڑی سے باہر آنے کا کہا اور جب اس نے حکم نہیں مانا تو اسے کھینچ کر باہر نکالنے کے لیے اس کی گاڑی کا دروازہ کھولا۔

اس تصادم کے کچھ حصے کی عکس بندی نہیں کی جاسکی مگر آوازیں سنی جا سکتی ہیں جس میں بلینڈ اونچی آواز میں اہلکار پر ’’صرف ایک ٹریفک سگنل‘‘ کے معاملے پر اس کا سر زمین پر مارنے کا الزام لگاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG