رسائی کے لنکس

برطانیہ: بی ٹیک کا قومی ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی طالبہ


مہرین رانا
مہرین رانا

مہرین رانا نے اپنی مجموعی بہترین کارکردگی کی بنا پر برطانیہ بھر میں زیر تعلیم بی ٹیک کے لاکھوں طالب علموں پر سبقت حاصل کی ہے اور بی ٹیک کے نیشنل مقابلے سال 2013 ءکی 'اسٹوڈنٹ آف دا ائیر' کا ایواڈ جیتا ہے

پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ مہرین رعنا نے حال ہی میں 'پیرسن بی ٹیک BTEC ‘ کا نشنل ایواڈ حاصل کیا ہے۔

کمپیوٹنگ کی اس طالبہ نےاپنی مجموعی بہترین کارکردگی کی بنا پربرطانیہ بھرمیں زیرتعلیم بی ٹیک ( بزنس اینڈ ٹیکنالوجی ایجوکیشن کونسل )کے لاکھوں طالب علموں پرسبقت حاصل کرتے ہوئے بی ٹیک کے نشنل مقابلے میں سال 2013 کی' اسٹوڈنٹ آف دا ائیر' کا ایواڈ جیتا ہے۔

مہرین نے'نورتھ ایسٹ سرے کالج آف ٹیکنالوجی' ( NESCOT) سے بی ٹیک میں لیول تھری کا توسیعی ڈپلومہ 'نیٹ ورکنگ اینڈ سسٹم سپورٹ' میں مکمل کیا، جبکہ، اسی سال مئی کے مہینے میں مہرین نے آئی ٹی کے شعبے میں شاندار کارکردگی دکھانے پر بی ٹیک کی'بہترین آی ٹی اسٹوڈنٹ' ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

کالج کی ویب سائٹ کے مطابق ، مہرین ایپسوم (لندن) میں اپنے والدین کے ساتھ رہائش پزیر ہیں۔ انھوں نے کمپیوٹنگ میں مجموعی طور پر امتیازی اسٹار گریڈ حاصل کیے اور اپنے بہترین نتیجے کی بنا پر کنگس کالج لندن میں کمپیوٹر سائنس میں داخلہ حاصل کیا ہے۔

مہرین رعنا کو پیرسن اسٹوڈنٹ آف دا ائیر کا ایواڈ لندن میں برطانوی ہاؤس آف لارڈ کی جانب سے منعقد ہونے والی ایک تقریب میں دیا گیا۔

اس کامیابی پر اُنھوں نے نہ صرف ٹرافی اور سرٹیفیکیٹ حاصل کیے، بلکہ انھیں آئی ٹی شعبے کی معروف کمپنی میں بطور رکن کام کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مہرین نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی پر بہت خوش ہیں اوران کے والدین کے لیےآج کا دن بہت سی خوشیاں لےکر آیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ،'آئی ٹی شعبے میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کی خواہاں ہیں۔ اس وقت آئی ٹی کے شعبے میں مردوں کا غلبہ ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ خواتین کو بھی اس شعبے میں اپنی صلاحیتیں آزمانے کی ضرورت ہے۔'

تقریب میں برطانیہ پیرسن ادارے کےصدر راڈ برسٹاون نے کہا کہ ،'اس سال ججز قابل طالب علموں کی بڑی تعداد میں نامزدگیاں موصول ہونے سےمتاثر ہوئے ہیں۔ لیکن، مہرین واقعی ایک غیر معمولی طالب علم کی حیثیت سے سامنے آئی ہے'۔

BTEC دنیا کا سب سے زیادہ کامیاب ااور مستند عملی مہارت سکھانے کا برانڈ تصور کیا جاتا ہے جہاں سیکھنے والوں کو عملی اورسوچ کی مہارت کےساتھ ساتھ پیشہ ورانہ ہنرمندی سے متعلق کورسسز مہیا کئیےجاتے ہیں بی ٹیک دنیا بھر میں سو سے زائد ملکوں میں پیشہ ورانہ مہارت سکھانے اور کام سے متعلق کورس کرا رہا ہے، جہاں پری میڑک سے لے کرگریجوٹ سطح کی ڈگری کے ہم پلہ کورسسز فراہم کئے جارہے ہیں بی ٹیک ایواڈ Edexcel ایگزام بورڈ کی جانب سے دیا جاتا ہے. سال 2013 میں پیرسن ایواڈنگ کمیٹی کو برطانیہ بھر سے تقریبا 700 سے زائد بہترین طالب علموں کی نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں جن میں اس پاکستانی طالبہ کو منتخب کیا گیا۔


XS
SM
MD
LG