رسائی کے لنکس

فضائی کمپنی کی ترجمان ایملی سیموئیلز کا کہنا تھا کہ زچہ و بچہ دونوں صحت مند ہیں اور وہ ڈاکٹر اور نرسوں کو ساتھ جہاز سے اترے۔

امریکہ میں سان فرانسسکو سے فینکس جانے والی پرواز جب لاس اینجلس کے ہوائی اڈے پر اتری تو اس کے مسافروں میں ایک نیا مسافر بھی شامل تھا جو دوران پرواز ہی اس دنیا میں آیا۔

دوران پرواز ایک خاتون مسافر نے اس بچے کو جنم دیا جس کی وجہ سے پرواز کو فینکس کی بجائے راستے ہی میں لاس اینجلس اترنا پڑا۔

فضائی کمپنی کی ترجمان ایملی سیموئیلز کا کہنا تھا کہ زچہ و بچہ دونوں صحت مند ہیں اور وہ ڈاکٹر اور نرسوں کو ساتھ جہاز سے اترے۔

ان دونوں کو ہوائی اڈے سے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پرواز کے دیگر مسافروں کو ایک دوسرے جہاز کے ذریعے فینکس روانہ کیا گیا۔

تاحال اس خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی لیکن ترجمان نے امید کا اظہار کیا کہ ان کی کمپنی کو ایک نیا مسافر مل گیا ہے۔

جہاز کے مسافروں کا کہنا تھا انھوں نے دوران پرواز یہ اعلان سنا کہ اگر جہاز پر کوئی ڈاکٹر ہے تو وہ رابطہ کرے لیکن یہ نہیں بتایا کہ کس طرح کی طبی ہنگامی صورتحال ہے جس کے لیے ڈاکٹر کے بارے میں دریافت کیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں طیارے کے کپتان نے اعلان کیا کہ جہاز پر " ایک بچہ پیدا ہوا ہے"، جس پر سب مسافروں نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

XS
SM
MD
LG