رسائی کے لنکس

عراق: بغداد میں متعدد بم دھماکے،15 افراد زخمی


عراق: بغداد میں متعدد بم دھماکے،15 افراد زخمی
عراق: بغداد میں متعدد بم دھماکے،15 افراد زخمی

عراقی عہدےد اروں نے کہا ہے کہ بغداد میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 15 افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ وسطی بغداد کے علاوی ضلع میں سڑک کنارے بم دھماکے سے چھ افراد زخمی ہوئے۔ جب کہ دارالحکومت کے مغربی اسکان ضلع میں سڑک کنارے ایک اور بم دھماکے میں چار لوگ زخمی ہوئے۔

عہدےد اروں کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی جہاد ضلع میں تیسرا بم پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے اور بغداد کے مغربی ضلع میں چوتھے بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

تشدد کے یہ واقعات اس کے دو روزبعد ہوئے ہیں جب عراقی پولیس نے کہا تھا کہ نقاب پوش مسلح افراد نے دارالحکومت میں دن دھاڑے سناروں کی دکانوں پر ڈاکے کے دوران 14 افراد کو ہلاک کردیاتھا۔



XS
SM
MD
LG