رسائی کے لنکس

بغداد : طلائی زیورات کی دکانیں حملے کا شکار؛ 14 ہلاک


Stuffed animals and a sign calling for prayer rest at the base of a tree near the Newtown Village Cemetery in Newtown, Conn., Dec. 17, 2012.
Stuffed animals and a sign calling for prayer rest at the base of a tree near the Newtown Village Cemetery in Newtown, Conn., Dec. 17, 2012.

حکام کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں مسلح افراد نے منگل کے روز سونے کے زیورات کی ایک مارکیٹ پر حملہ کرکے 14 افراد کو ہلاک کر دیا ہے اور بھاری مقدار میں سونا اور نقدی لے کر فرار ہو گئے ہیں۔

عہدیداروں کے مطابق مشین گنوں اور آتشیں اسلحےسےمسلح دس افراد مختلف گاڑیوں میں وہاں پہنچے اور ان دکانوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ ہسپتال ذرائع کے بقول ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد دکانوں کے مالکان اور ملازمین کی ہے۔

بغداد میں سکیورٹی کے ترجمان میجر جنرل قاسم الموسوی نے القاعدہ سے منسلک جنگ جوؤں پر اس واقعے کی ذمہ داری عائد کی ہے۔

الگ واقعات میں، خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ عراق میں القاعدہ کے ایک گروپ نے اس الزام سے انکار مسترد کیا ہے کہ وہ اگلے ما جنوبی افریقہ میں ہونے والے فٹ بال عالمی کب ٹورنامنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اس گروپ نے اپنی ویب سائیٹ پر اس الزام کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG