رسائی کے لنکس

عراق: مسلح جھڑپ میں دو پولیس اہل کار ہلاک


عراق: مسلح جھڑپ میں دو پولیس اہل کار ہلاک

عراق: مسلح جھڑپ میں دو پولیس اہل کار ہلاک

جمعرات کے روز جنوب مغربی بغداد میں دو عراقی پولیس اہل کار ا مسلح افراد کے ساتھ، جو ایک بینک لوٹنے کی کوشش کررہے تھے، گولیوں کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد نے بینک لوٹنے سے قبل پولیس کو فریب دینے کے لیے ایک بینک کے قریب مسلسل کئی دھماکے کیے۔

پولیس نے مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں کم ازکم دو زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس واقعہ میں کم ازکم چھ پولیس اہل کار زخمی بھی ہوئے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا بینک لوٹنے کی کوشش کرنے والے افراد شورش پسند تھے یا کسی جرائم پیشہ گروہ کے افراد تھے۔

یہ واقعہ بغداد میں بینکوں پرسلسلے وار حملوں کی تازہ ترین ترین واردات تھی۔

XS
SM
MD
LG