رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش میں وراثت سے متعلق مجوزہ قانون کے خلاف ہڑتال


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

بنگلہ دیش میں خواتین کو وراثت میں مردوں کے مساوی حقوق دینے کے مجوزہ قانون کے خلاف پیر کو ایک اسلامی گروپ کی اپیل پر ہڑتال کی گئی اور دارالحکومت ڈھاکہ میں بیشتر اسکول، دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔ شہر کی سڑکوں پر خلاف معمول ٹریفک نا ہونے کے برابر تھی۔

ملک گیر ہڑتال کی اپیل ’اسلامک لا ء امپلیمنٹیشن کمیٹی‘ نے کی تھی جس کا مقصد حکومت پر دباؤ ڈالنا تھا کہ وہ مجوزہ قانون پر عمل درآمد سے باز رہے۔

اتوار کو بنگلہ دیش کے مغربی حصے میں ہڑتال کی حمایت کرنے والوں اور پولیس کے مابین جھڑپ میں ایک طالب علم ہلاک اور کم از کم ایک درجن دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔

مسلم اکثریت والے اس ملک کا قانونی نظام جدید خطوط پر استوار ہے لیکن آباو اجداد اور خاندان سے متعلق معاملات مثلاً شادی بیاہ اور وراثت میں اسلامی قوانین رائج ہیں۔ ان قوانین کے مطابق والدین کی جائیداد پر بیٹیوں کا حق اپنے بھائیوں سے کم ہے۔

XS
SM
MD
LG