رسائی کے لنکس

بگرام جیل کا انتظام، افغانستان کے حوالے


افغانستان
افغانستان

بگرام کےجیل میں قیدیوں کےساتھ ایسےناروا سلوک کی اطلاعات ملی تھیں،جن میں انہیں زدوکوب کرنے اور الزام عائد کیے بغیر طویل عرصے تک نظر بند رکھنے کی شکایتیں بھی شامل ہیں

افغان عہدے دار بگرام کے فضائیہ کے اڈے پر امریکہ کے زیرِ انتظام جیل کی ذمّے داریاں خود سنبھال لینے کے لیے تیار ہیں۔

افغانستان کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جیل کی منتقلی کے ایک سمجھوتے پر ہفتے کے روز دستخط کردیے گئے۔

کابل کے قریب اس مقام کو 2001 سے امریکہ اور نیٹو کے زیرِ قیادت طالبان کے خلاف فوجی کارروائیوں کے دوران پکڑے جانے والے قیدیوں کو رکھنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

پچھلے سال نومبر میں ایک نئے جیل کاافتتاح ہوا تھا۔نئے جیل کا مقصد قیدیوں کو پُرانے جیل کے مقابلے میں رہن سہن کے بہتر حالات فراہم کرنا ہے۔
بگرام کے جیل میں قیدیوں کے ساتھ ایسے ناروا سلوک کی اطلاعات ملی تھیں، جن میں انہیں زدوکوب کرنے اور الزام عائد کیے بغیر طویل عرصے تک نظر بند رکھنے کی شکایتیں بھی شامل ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں ایک طویل عرصے سے بگرام جیل پر نکتہ چینی کررہی ہیں۔ انہیں شکایت ہے کہ قیدیوں کو وکیل مہیا نہیں کیے جاتے۔

امریکہ کے محکمہ دفاع نے پچھلے سال ایک ایسا نظام قائم کیا تھا ، جس کے تحت نظربندوں کو وکیلوں کی بجائے اپنے خصوصی نمائندوں کے ذریعے اپنی قید کو چیلنج کرنے کی اجازت دی گئى ہے۔

بگرام کے جیل میں اس وقت تقریباً 700 لوگ نظر بند ہیں۔

XS
SM
MD
LG