رسائی کے لنکس

بہاماس: سمندری طوفان، لاپتا فرد کی لاش برآمد


کوسٹ گارڈ کے ترجمان مارک فیڈون کے مطابق، عملے کے اس فرد کی لاش جہاز کے ملبے میں بہاماس کے ساحل کے ساتھ تیرتی ہوئی ملی، جو گذشتہ ہفتے سمندری طوفان جاکیون میں لاپتا ہوگئے تھے

امریکی ساحلی محافظوں نے بہاماس کے ساحل کے قریب سمندری طوفان جاکیون کے دوران لاپتا ہونے والے جہاز، ’ایل فارو‘ کے عملے کے ایک اور شخص کی لاش برآمد کر لی ہے۔

کوسٹ گارڈ کے ترجمان مارک فیڈون کے مطابق، عملے کے اس فرد کی لاش جہاز کے ملبے میں بہاماس کے ساحل کے ساتھ تیرتی ہوئی ملیں، جو گزشتہ ہفتے سمندری طوفان جاکیون میں لاپتا ہوگئی تھیں۔

ترجمان کے مطابق، کوسٹ گارڈ زندہ بچ جانے والوں اور لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہے۔ لیکن، حکام نے جہاز کی مزید تلاشی بند کر دی ہے۔

ترجمان فیڈون نے بتایا ہے کہ تلاشی کے دوران، جہاز کا ایک تباہ شدہ ’لائف بوٹ‘ ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاز پر دو لائف بوٹ تھے، جن میں سے ہر ایک میں سے 43 لوگوں کی گنجائش تھی۔ حکام کو اب بھی توقع ہے کہ زندہ بچ جانے والوں کو ڈھونڈ لیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG